سوال (5805)
ایک بھائی نے مجبوری میں لون ایپ سے ادھار لیا اور جتنا دیا تھا کمپنی والوں نے وہ واپس کر دیا ہے اب اوپر کے سود والے پیسے بچے ہے اور اس کے پاس اب پیسے نہیں ہے اگر وہ نہ دے تو کیا اس کی شرعی حیثیت ہے؟
جواب
اصولاً و شرعاً اس کو نہیں دینا چاہیے، اپنی غلطی پر توبہ تائب ہو، باقی وہ قانونی معاملات میں سامنے آگیا ہے، دیے بغیر کوئی چارہ نہیں ہوگا، بچ سکتا ہے، تو بچ جائے، ورنہ ایسا کوئی پیسہ اس طرح کا آ جائے، تو لعنت کو لعنت سے اتاریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ