سوال (6564)

میرا ایک دوست یورپ کے ایک ملک سے ایک پروڈکٹ منگواتا ہے جس کمپنی سے وہ یہ پروڈکٹ لیتا ہے وہ کسی اور کمپنی سے لیتا ہے تو جب وہ پروڈکٹ یہاں میرے دوست کے پاس پہنچتی ہے تو وہ اسکی پیکنگ کھول کر اپنی پیکنگ میں ڈالتا ہے اور مارکیٹ میں بیچتا ہے آیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ دوسری بات یہ کہ میں نے ایک عالم سے پوچھ کر اپنے دوست کو بتایا کہ عالم کہہ رہے تھے کہ یہ جائز نہیں ہے تو میرا دوست حنفی ہے اسنے اپنے ایک مفتی سے یہ مسئلہ پوچھا تو انہونے امام جساس رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں جو فرمایا ہے وہ بھیج دیا کہ اپنے جو چیز قیمت دیکر خرید لی ہو تو وہ آپکی ملکیت ہو جاتی ہے اب آپ اسکو اپنی پیکنگ میں ڈال کر بیچ سکتے ہیں جس سے آپنے یہ چیز خریدی ہے اس سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے جزاک اللہ خیرا جواب دلیل کے ساتھ عنایت فرمائیے گا۔

جواب

یقیناً جب آپ چیز خریدتے ہیں، تو آپ چیز کے مالک ہوجاتے ہیں، آپ اپنے اختیار کے تحت قیمت بھی بدل سکتے ہیں، لیکن اس سے مراد یہ نہ ہو، کہ آپ اس کو دھوکہ دینا چاہ رہے ہوں، وہ کسی اور کو، آپ اپنا پروڈکٹ شو کر کے بیچ رہے ہوں، یہ نہیں ہونا چاہیے، اگر گاہک پوچھ لیتا ہے تو آپ واضح بتا دیں، آپ کو برکت چاہیے، تو برک سچ بولنے میں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ