سوال (4283)

ہمارے شہر میں ایک نجی کمپنی یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ اگر آپ کوئی گھر خریدنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس نقد رقم موجود نہیں تو کمپنی وہ گھر آپ کو خرید کر دیتی ہے اور ہم کمپنی کو اس گھر کی قیمت قسطوں میں ادا کرتے ہیں اور کمپنی اس پر پانچ فیصد اپنا کمیشن لیتی ہے، کیا اس طرح کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے؟

جواب

یہ اس کاروبار کی مکمل تفصیل نہیں ہے، بہر صورت بظاہر یہی ہے کہ جس کا نام کمیشن رکھا ہوا ہے یہ سود کی ہی ایک صورت ہے، قوی امکان ہے کہ اس میں اور بھی کئی سودی شقیں ہوں گی۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ