سوال (1972)

کیا کنڈوم کا استعمال ٹھیک ہے؟

جواب

ضبط تولید کے جتنے بھی طریقے ہیں، وہ فطرت کے خلاف ہیں، آج تک فطرت کے ساتھ لڑ کر کوئی فتح نہیں پا سکا ہے، یہ جو ضبط تولید کے طریقے ہیں، وہ کسی نہ کسی طریقے سے انسانی صحت کو تباہ کرتے ہیں، یاد رکھیں کہ اس سے کئی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، جیسا کہ کینسر، بانجھ پن وغیرہ، یہ بات میں بغیر ثبوت نہیں کر رہا ہوں، بلکہ جن عورتوں یا مردوں نے یہ طریقہ اپنایا ہے، ان کو لاتعداد بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، لہذا اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔
باقی رہا یہ مسئلہ کہ ضبط تولید کے لیے کیا کریں تو اس حوالے سے دو گزارشات کرنا چاہوں گا۔
(1) : اللہ تعالیٰ نے فطرت میں یہ مسئلہ رکھا ہے، اس لیے 99 فیصد خواتین جو اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہیں، وہ مدت رضاعت میں حاملہ نہیں ہوتی ہیں۔
(2) : شریعت میں عزل کی باقاعدہ حیثیت ہے، اس کو بعض علماء حرام سمجھتے ہیں، بعض علماء مکروہ سمجھتے ہیں، بعض علماء اس کو مباح سمجھتے ہیں، جب ایک جائز راستہ موجود ہے، تو اپنی صحت کے لیے تباہ کن راستوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

“وَلَا تُلۡقُوۡا بِاَيۡدِيۡكُمۡ اِلَى التَّهۡلُكَةِ” [سورة البقرة: 195]

’’اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت کی طرف مت ڈالو ا‘‘۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ