سوال (6055)
کوپن سسٹم میں جاب کرنا کیسا ہے؟ ہیئر وغیرہ کے شیمپوز بناتے ہیں، ہئیر کلر وغیرہ، ایک کوپن بناتے ہیں، تیس ہزار ان کا کوپن ہے، جتنے کوپن بنائیں، پھر قرعہ اندازی نکلے گی، بڑا انعام بیس لاکھ، باقی چھوٹے ہیں؟
جواب
سوال میں ابہام ہے، کمپنی اپنا ممبر بنانے کے لیے کوپن دیتی ہے، تاکہ آپ کمپنی کا ممبر بن جائیں، یہ اس طرح ہے، جس طرح کسی دور میں گولڈن کئ، گولڈن چئیر انٹرنیشنل اس طرح کی کمپنیاں آئی تھی، پھر وہ غائب ہوگئی تھی، اس پر اہل علم نے جدید جوئے اور سٹے کا فتویٰ لگایا تھا، جدید مسائل پر شیخ مبشر حسین لاہوری حفظہ اللہ کی کتاب دیکھیں لیں، شاید اس میں کچھ مل جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
 
					 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				