سوال (4817)

کورٹ میرج کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

یاد رہے کہ نکاح کہیں بھی ہو سکتا ہے، نکاح کے لیے ولی کی اذن ضروری ہے، اس کے ساتھ دیگر شرائط پوری ہوں، مسجد و کورٹ کا فرق نہیں ہے، اصل چیز شریعت کے اصول و ضوابط کا مکمل ہونا ہے، ولی اور گواہوں کا موجود ہونا اور اس کے ساتھ ایجاب و قبول کے مراحل ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ