سوال (3040)
کرکٹ ٹورنامنٹ میں جس طرح سب ٹیموں سے پیسے لیے جاتے ہیں، پھر جیتنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے، باقی محروم رہتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟ ایسے ہی کیرم بورڈ سنوکر وغیرہ میں ہارنے والے سے پیسے لیے جاتے ہیں کیا یہ حلال ہے؟
جواب
یہ صاف جوا ہے، اس لیے کہ جوئے میں بھی یہی ہوتا ہے کہ اگر پیسے آئیں گے تو بہت سارے پیسے آئیں گے، اگر جائیں گے تو بہت قلیل جائیں گے جو آپ نے جوئے میں لگائے ہیں، باقی اگر کوئی صاحب مال آدمی ٹورنامنٹ کروائے اور انٹری فیس کچھ بھی نہ لے، تو کوئی بات کی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ