سوال (1858)
کیا کرنسی کا کاروبار جائز ہے ؟ یعنی ایک شخص ڈالر یا کوئی اور کرنسی خریدے اور پھر قدر میں اضافہ ہونے پر بیچ دے؟ اگر یہ خرید و فروخت جائز اور درست ہے تو کیا یہ خرید و فروخت آن لائن بھی ہو سکتی ہے ؟ جس میں قبضہ اور انتقال معدوم ہو؟
جواب
کرنسی کا کاروبار جائز ہے ، لیکن ایک کرنسی کا اسی کرنسی سے تبادلہ برابر برابر ہوگا اور نقد ہوگا ، ہاں کسی دوسری ملک کی کرنسی کا دوسرے ملک کی کرنسی سے تبادلہ کرتے ہوئے کمی بیشی ہو سکتی ہے ، البتہ اس کا نقد و نقد ہونا ضروری ہے ، آن لائن جس میں قبضہ کا فقدان ہو وہ جائز نہیں ہے ۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ