سوال      6654

نیشنل بینک آف پاکستان پیش کر رہا ہے، چوائس انفرادی/بزنس کرنٹ اکاؤنٹ۔ چوائس کرنٹ اکاؤنٹ کھلوائیں اور مفت سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
السلام علیکم! معزز شیوخ عظام! کرنٹ اکاؤنٹ کے ان فوائد کے بارے کیا حکم ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہمارے نزدیک اصولی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ جائز نہیں ہے، اس لیے کہ اگرچہ بینک اس پر کھلے طور پر سود نہیں لیتا، لیکن وہ آپ کی رقم کو سودی کاروبار میں استعمال کرتا ہے۔ البتہ بعض حالات میں ادائیگیوں کے لین دین (Payments) کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہتا اور آدمی مجبوری میں پھنس جاتا ہے۔ اسی اضطرار کو سامنے رکھتے ہوئے اہلِ علم نے کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی عارضی اجازت دی ہے۔
لہذا یہ اجازت صرف ضرورت کی حد تک ہے، اس میں مزید سہولتیں حاصل کرنا یا بلا ضرورت اسے وسیع کرنا درست نہیں۔ جہاں تک ممکن ہو اس اضطراری اجازت کو محدود رکھا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ