سوال (5597)
جس سرکاری ملازم نے کرپشن کی ہو وہ پیسے واپس کرنا چاہے تو کیسے واپس کر سکتا ہے؟
جواب
پیارے بھائی پہلے یہ سمجھ لیں کہ یہ مال آپ کا نہیں ہے اب جو مال آپ کا نہیں ہوتا اسکو اسکے مالک تک حسب استطاعت پہنچانا ہوتا ہے پس اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کرپشن کا مال کس سے لیا تھا یعنی رشوت کس سے لی تھی تو یہ اسکو لوٹانا لازم ہے۔
اب یا تو یہ کسی عام آدمی کا مال ہو سکتا ہے تو انکو ڈھونڈیں کوشش کریں ایک سال تک اعلان وغیرہ کریں اور اگر کوئی نہیں ملتا ہے تو اسکو پھر صدقہ کر دیں یا ضرورت پہ استعمال کر سکتے ہیں لیکن جب بھی کوئی مالک ملے گا اسکو دینا ہو گا۔ اگر یہ مال گورنمنٹ کا تھا یعنی کرپشن میں گورنمنٹ کو نقصان پہنچا تھا تو یہ رقم گورنمنٹ کو کسی طرح پہنچانی ہو گی۔
اسکے بہت سے طریقے ہو سکتے ہیں مثلا آپ کے جو گورنمنٹ کے واجبات ہیں وہ آپ نہ لیں تو وہ اتنے پیسے آپ کے ایڈجسٹ ہو جائیں گے مثلا آپکی ریٹائرنٹ پہ پیسے ملنے تھے تو وہ آپ اتنی رشوت جتنے جو گورنمنٹ کا حق تھا وہ نہ لیں یا کوئی اور طریقے سے یہ ادا کر سکتے ہیں۔واللہ اعلم
فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ