سوال (4673)

ایک شخص کے چار بیٹے شادی شدہ ہیں، ان میں سے ایک فوت ہو گیا ہے، اب دادے کی وراثت سے پوتے حصہ لیں گے؟

جواب

فوت ہونے والا بیٹا اگر والد کے بعد فوت ہوا ہے تو وراثت میں اسکا بھی حصہ نکلے گا پھر اسکے حصہ اسی کے ورثاء میں شرعی اصول کے مطابق تقسیم ہوگا، اس صورت میں پوتے تو بالواسطہ حصہ ملے گا اور اگر بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہوا تھا تو اسکا وراثت میں حصہ نہیں ہے۔
نیز دیگر بیٹوں کی موجودگی میں مرحوم بیٹے کی اولاد بھی محروم ہوگی۔ یعنی پوتے کو حصہ نہیں ملے گا۔
دادا زندگی میں پوتوں کے لئے ذیادہ سے ذیادہ ایک تہائی کی وصیت کر سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ