سوال (4029)

سوال یہ ہے کہ میں سحری نہیں کرتا ہوں، کیونکہ میرا ڈائیٹ کا ارادہ ہے، میں افطاری کرکے سوجاتا ہوں، کبھی اذان سے پہلے اٹھ گیا تو پانی پی لیتا ہوں، اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

آپ کی نیت موجود ہے، روزہ آپ کا ہو جائے گا، ڈائیٹ ایسے بھی ہو سکتی ہے کہ آپ سحری ختم ہونے کے قریب آپ کھجور لے لیں، زیادہ نہ لیں، کم لے لیں، اقرب الی السنہ یہ معاملہ ہو جائے گا، سحری بھی مستحب کے طریقے سے ہو جائی گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ