سوال (5695)
دف اور ڈھول میں کیا فرق ہے؟ مخلوط مجالس نہ ہوں تو کیا دف یا ڈھول بجایا جا سکتا ہے؟
جواب
دف ایسے ہی ہے، جیسے اج کے دور میں تسلہ ہے، یا دبہ لے لیں، جس کو ایک طرف سے بند کردیں، ایک طرف سے کھول دیں، ڈھول اور چیز ہے، ڈھول دو طرفہ ہوتا ہے، مخلوط مجالس نہ ہو، موسیقی نہ ہو، اشعار میں شرک، بدعت، کفر اور فحاشی نہ ہو، پھر دف بجائی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ