سوال (351)
تقسیم وراثت کے متعلق رہنمائی کی ضرورت ہے ، چار بھائی ہیں اور دو بہنیں ہیں ڈیڑھ کروڑ ملکیت ہے اس کی تقسیم فرمائیں ، آیا کہ اس کے پانچ حصے ہوں گے اور چار حصے بھائیوں کے اور ایک حصہ دو بہنوں میں تقسیم ہو گا۔ وضاحت کر دیں ۔
جواب
صورت مسئولہ کے مطابق 15 لاکھ بہن کو اور 30 لاکھ ہر بھائی کو ملیں گے ۔
ایک بہن 15 لاکھ
دوسری بہن 15 لاکھ
ایک بھائی 30 لاکھ
دوسرا بھائی 30 لاکھ
تیسرا بھائی 30 لاکھ
چوتھا بھائی 30 لاکھ۔۔
15لاکھ × 2 بہنیں=30
30 لاکھ × 4 بھائی=120
120لاکھ + لاکھ30= 150 لاکھ۔۔
نوٹ : قرض و وصیت کے بعد یہ حصص تقسیم ہوں گے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ