سوال (2948)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کے دجال مکہ میں طواف کر رہا ہے، دوسری حدیث میں ہے کہ دجال مکہ میں داخل نہیں ہوگا، تو پہلی حدیث سے کیا مراد ہے؟
جواب
دجاج کا فتنہ جب ظاہر ہو جائے گا، تب داخلہ ممکن نہیں اس سے قبل داخل نہ ہونے کی شرط نہیں، امام ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے، اسی طرح بعض علماء کے ہاں یہ بھی ہے کہ دخول مکہ و مدینہ والی روایت پہلے کی ہے یا پھر راوی اس بات کو نہ جانتے ہوں گے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ