سوال (267)

اگر داماد اپنی ساس سے بدکاری کر لیتا ہے اس صورت میں نکاح کا کیا حکم ہے ؟ کیا سزا شادی شدہ زانی والی ہو گی؟

جواب:

اس کا اپنا نکاح برقرار رہے گا ۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کا قول ہے :

“ان الحرام لا يحرم الحلال”. [ارواء الغلیل]

’حرام کی وجہ سے حلال چیزیں حرام نہیں ہوتی ہیں‘۔
سزا وہی شادی شدہ والی ہے ، لیکن عملی طور اس کی تنفیذ ناممکن ہے ، لہذا اگر یہ بات کھول گی ہے تو اس کی سزا کچھ ہو جیسے شہر بدر وغیرہ ۔ کیونکہ اس بندے کو عار محسوس ہو ، اس کو توبہ کی ترغیب دلائی جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ