سوال (5685)
اہل علم کیا کہتے ہیں جب کسی عالم کا نام لیا جائے اور ساتھ میں یہ کہے دامت برکاتہم العالیة؟
جواب
دیکھا دیکھی یہ لفظ “دامت برکاتہم العالیة” استعمال ہونے لگا ہے، اس کی توجیہات کی جاتی ہیں، ہم اپنے اہل علم اور مشایخ کے بارے میں حسن ظن رکھتے ہیں، تبرک نبی کی ذات سے حاصل ہوتا ہے، باقی صالحین کو بلانا اور مدعو کرنا یہ عمل موجود ہے، لیکن سلفی حضرات اس کو تبرک نہیں سمجھتے، نبی اور غیر نبی میں فرق کرتے ہیں، حسن ظن کی بات اس لیے کی ہے کہ سیدنا اسید بن حضیر نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا کو تیمم کے موقع پر کہا ہے کہ آل ابو بکر کی وجہ سے برکتیں نازل ہوئی ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ