سوال (4648)
بکرا کی عمر ایک سال سے تقریبا 10 دن کم ہے، اس کے دانت ہل رہے ہیں، دوندا ہونے کے لیے، کیا وہ قربانی کے لیے ذبح کیا جا سکتا ہے؟
جواب
صرف ہلنے کی بنیاد پر تو مسنہ نہیں کہہ سکتے ہیں، ایک یا دونوں دانت گر جائیں، ہاں وہ قدرتی طور پر گریں، زبردستی زور لگا کر نہ گرائے جائیں، وہ دوندا اور مسنہ ہو سکتا ہے، صرف ہلنے کی صورت میں اس کو مسنہ اور دوندا قرار نہیں دیا جا سکتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ