سوال (3722)
ہمارے کھیت میں درخت لگے تو جو سوکھ گئے تھے جس وجہ سے ہم نے ان کو کاٹ دیا ہے، لیکن درخت میں کیل لگے ہوئے ہیں۔ کیا ان کیلوں کو اکھاڑ کر کے پھینک دیا جائے؟ اور درخت میں سے تعویذ نکلیں ہیں کیا ان کو جلا دیا جائے؟ ہمیں شک ہے کہ یہ ہم پر جادو ہو سکتا ہے، جو ہمارے درخت میں کسی نے کیل ٹھوکے ہیں۔
جواب
ان کیلوں کو اور تعویذات سب کو اکھاڑ کریں کہیں دور زمین میں دفن کردیں۔ جلائیں نہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ