سوال (2428)
کیا داڑھی کو کالا کلر کرنا صحیح ہے؟
جواب
اگرچہ بعض علماء اس کے جواز کے قائل ہیں، اس لیے اختلاف تو ہے، لیکن زیادہ علماء کا رجحان اس طرف ہے کہ خالص پیور سیاہ کلر نہیں کرنا چاہیے، البتہ کالے کے ساتھ کچھ ملا کر لگانا ہے تو پھر ٹھیک ہے، یاد رہے کہ کالے رنگ کے ساتھ کوئی اور رنگ ملائیں گے تو کالا رنگ غالب آ جائے گا، یہ کالے کی صفت ہے، لیکن یہ صورت ملا کر لگانا حدیث سے ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل
اگر کسی کے جوانی میں ہی سر اور داڑھی کے بال سفید ہو جائیں تو کیا وہ شخص کالا رنگ کر سکتا ہے؟
جواب:
میرے خیال میں اگرچہ حکم میں تخفیف ہو سکتی ہے، لیکن اولی اور افضل یہی رہے گا کہ وہ کالا رنگ استعمال نہ کرے، یا پھر ان علماء کے موقف کو اختیار کرے جو مطلقاً اجازت دیتے ہیں، جیسا کہ فضیلۃ الشیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ ابو یحییٰ نورپوری حفظہ اللہ ہیں، اس کے علاؤہ اور بھی مشائخ اس طرف ہیں، ہم اس مسئلے میں سختی نہیں پاتے ہیں، اس کے علاؤہ مفسر قرآن عبدالسلام بھٹوی رحمہ اللہ کا کلپ بھی موجود ہے، جس میں شیخ نے کہا تھا کہ سنن ابی داؤد کی روایت کی رو سے کہ کالا اور کوئی اور کلر ملا کر لگا لے، پھر کالا رنگ بذات خود غالب آجاتا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھالے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ