سوال (6230)
درس نظامی کے ساتھ سکول کی تعلیم کیوں ضروری ہے؟
جواب
درس نظامی کے ساتھ سکول کی تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں تک اسلامی تعلیمات پہنچانا آسانی سے ممکن ہو سکے، سکولز، کالجز، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور کاروباری اداروں اور دیگر شعبہ جات سے منسلک افراد کے ساتھ گفتگو کرنے اور انہیں اسلامی احکامات سمجھانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ




