سوال (873)
دس تولہ سونے پر آج کے حساب سےکتنی زکوٰۃ بنتی ہے ؟
جواب
ہمارے ملک میں سونے کا ابھی جو ریٹ ہے وہ 226000 ہے ، دس تولہ سونے کی ٹوٹل رقم 2260000 بنتی ہے ، اس رقم کو اگر 40 سے تقسیم کریں تو زکاۃ 56500 بنتی ہے ، تو لہذا دس تولے کے پیچھے آپ کو 56500 زکاۃ دینی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ