سوال (5045)

عاشورہ (دس محرم کے دن) اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت کے حوالے کچھ ثابت ہے تو رہنمائی فرمائیں؟

جواب

عاشورہ (دس محرم کے دن) اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت کے حوالے سے کچھ بھی ثابت نہیں۔

أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي بن أبي علي الحافظ أنا أبو بكر محمد بن عبد الله البزاز ببغداد نا جعفر بن محمد بن كدال حدثني علي بن مهاجر البصري نا هيضم بن شداخ الوراق نا الأعمش، وأخبرنا أبو الحسن محمد بن علي بن حشيش التميمي المقريء بالكوفة نا أبو جعفر محمد بن علي بن دحيم نا محمد بن أحمد بن عاصم الجرجاني نا عمار بن رجاء نا علي بن أبي طالب نا هيضم بن شداخ عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال:
قال النبي ﷺ: منْ وَسَّعَ عَلَى عِيَالِهِ فِي النَّفَقَةِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ سَائِرَ سَنَتِهِ [شعب الایمان: 3892]

جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال پر فراخی کے ساتھ خرچ کرتا ہے تو اللہ پورا سال اسے فراخی عطا فرما دیتا ہے۔
شعب الإيمان- ت زغلول ٣/‏٣٦٥ — أبو بكر البيهقي (ت ٤٥٨)
هيصم بن الشداخ، سخت مجروح راوی ہے۔ سندہ ضعیف جدا ۔غیر ثابت
تنبیہ: ضعیف طرق جتنے بھی ہوں، قابل حجت نہیں جب تک کوئی معتبر سند نہ ہو۔ فضائل بھی دین کا حصہ ہیں لہذا فضائل میں بھی یہی اصول رہے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ