سوال (5026)
لوگوں نے سبیل جیسی چیزیں کچھ لگائی ہوتی ہے کہ یہ دس محرم کو پانی بند ہوا تھا تو آج میٹھا پانی بانٹا جا رہا ہے، وہ پی لیں؟
جواب
غیر اللہ کی سبیلیں “و ما اھل لغیر اللہ” کے تحت حرام ہیں، اور اگر یہ ہے کہ ہم ایصال ثواب کے لیے کرتے ہیں، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پیاس کو یاد کرتے ہیں، پھر یہ بدعت میں آئے گا، اس لیے کہ یہ ایک خاص طبقے کا شعار ہے، مسلمانوں کا کبھی یہ شعار نہیں رہا، وہ پیاسے شہید نہیں ہوئے تھے، اس کا ذکر کہیں بھی نہیں ہے، لوگوں نے یہ باتیں بنا رکھی ہیں۔ اور یہ واقعتاً محبت کی دلیل ہے تو پیاسا ہی رہنا چاہیے، اس میں سچے ہیں تو اس پر عمل کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ