سوال (3757)
دوران احرام خوشبو والا صابن استعمال کرنا درست ہے؟
جواب
عام صابن میں جو خوشبو ہوتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن وہ صابن جو خوشبو کے لیے بنا ہے، وہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
نارمل صابن استعمال کریں، صابن کی خوشبو کا مسئلہ نہیں لیکن اگر صابن کا مقصد صفائی کم اور خوشبو زیادہ ہے تو وہ درست نہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ