سوال 6778
السلام علیکم شیخ محترم، ایک عورت کا تین ماہ کا حمل ضائع ہو گیا ہے اور بلیڈنگ ہو رہی ہے ،تو وہ کب نماز پڑھے گی؟ (بلیڈنگ کے دوران یا بلیڈنگ ختم ہونے کے بعد)
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تین ماہ میں عمومی طور پر بچے کے نقوش اور اعضا جیسے چہرہ، ہاتھ، پیر وغیرہ ظاہر نہیں ہوتے۔ اس صورت میں جو مادہ خارج ہوتا ہے وہ خونِ فاسد کہلائے گا، یا علقہ یعنی خون کی پھٹکی اور جما ہوا خون کہلائے گا۔ یہ خون پاک سمجھا جائے گا۔ ایسی صورت میں، غسل کے بعد وہ پیڈ وغیرہ استعمال کرے، ایک وضو کرے اور ایک مکمل نماز ادا کرے۔ اگلی نماز کے لیے پیڈ وغیرہ تبدیل کرے، وضو کرے اور نماز پڑھے، سنتوں کے ساتھ جو بھی ہو، مکمل نماز ہوگی۔ اسے اس حالت میں مستحاضہ کہلائے گا۔
اگر اعضاء یا نقوش ظاہر ہو چکے ہوں اور خون نکلنا شروع ہو، تو چالیس دن تک اس پر کوئی نماز واجب نہیں۔ البتہ اگر اس سے پہلے خون بند ہو جائے تو غسل کرے اور نماز شروع کر دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




