سوال 6803
السلام علیکم و رحمة الله وبرکاته غسل کے دوران سر کو تین بار وضو سے پہلے دھونا ہے یا بعد میں دھونا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
غسل کے دوران سب سے پہلے صفائی کریں، اس کے بعد وضو کریں۔ وضو میں بازو دھونا شامل ہے، اور اس کے بعد اپنے سر کے بالوں کا خلال کرنا لازم ہے۔ پھر سر پر تین بار پانی بہانا بھی وضو کے بعد کیا جائے۔
فضیلۃ العالم حافظ علی عبداللہ حفظہ اللہ




