سوال         6742

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! معزز علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔
چھوٹی عمر کے بچھڑے بچھڑیوں کے سینگوں کو دوائی (تیزاب نما) لگا کر یا لوہا گرم کر کے ختم کیے جاتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟ کیا ایسا جانور قربانی کیلئے موزوں ہو گا؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ ظلم و زیادتی ہے، جانوروں کے ساتھ اور وہ تکلیف سے کئی کئی دن کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے۔ حیوانیت حیوانوں کے ساتھ بھی جائز نہیں ہے۔ لیکن لوگ باز نہیں آ رہے۔ بعد ازاں وہ درست کر دیا جاتا ہے اور وہ خوبصورت بنا دیا جاتا ہے دواؤں کے ذریعے سے پوری باڈی کو اس کی۔ اور جس کے بارے میں یہ کنفرم ہو جائے کہ اس کے سینگ نکال دیے گئے، ظاہر ہے سینگ کاٹ دیا آپ نے اس کا تو ایسے جانور جس کے سینگ کاٹ دیے گئے ہوں تو اس کی قربانی نہیں ہوتی پھر۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ