سوال (3950)
ایک سوال ہے یہ کمپنی ہے جو دوا بیچ رہی ہے جس کی مالیت پینتیس ہزار ہے، جو آدمی اس کمپنی سے دوا خریدے گا اس کو بطور انعامات کچھ انعامات قرع اندازی کے ذریعے دیے جائیں۔
بیِّنوا تُوجروا ان شاءاللہ
جواب
اس کی ایک شکل یہ ہے کہ پرچی خریدنی ہوتی ہے، پھر ان میں سے کسی کا نکلتا ہے، کسی کا نہیں نکلتا ہے، یہ تو جوا ہے، حرام ہے، دیکھیں کہ دوائی اتنی مالیت کی ہے، جتنی مالیت آپ سے لے رہے ہیں، واقعتاً وہ پینتیس ہزار کی دوائی ہے، ساتھ میں اضافی طور پر آپ کو ایک کوپن دیتے ہیں، بس لوگ تشہیر کے لیے لوگ ایسا کرتے ہیں، پھر صحیح ہے، جیسا کہ دودھ والا دکان کھولتا ہے، تو لاؤڈ اسپیکر میں اعلان کرتا ہے کہ اتنے روپے دودھ کلو ہے، اتنے دودھ پر آدھا فری ہے، یہ تو صحیح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ