سوال (2986)

کیا فجر یا عشاء کی نماز میں درمیانی سورتیں پڑھی جائیں تاکہ نماز لمبی نہ ہو اور نہ ہی اس قدر مختصر ہو، کیونکہ مختلف قسم کے لوگ آتے ہیں تو وہ بھی اس قدر لمبی نماز کو محسوس کرتے ہیں تو کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟

جواب

نماز ہو جائے گی خواہ سورۃ الکوثر پڑھی جائے، باقی ترغیبی پہلو ہے اور استحبابی پہلو ہے کہ فجر کی نماز لمبی ہونی چاہیے، لیکن مقتدیوں کا بھی خیال رکھنا پڑے گا، تو وہاں امام اور اہل علم ہیں، وہ اس مسئلے کو دیکھ لیں، اگر دعوتی پہلو میں یہ حکمت کارگر ہے تو ٹھیک ہے، یہ بھی صحیح ہے، اس پر گاہے بگاہے نصیحت کرے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح پڑھا کرتے تھے، تاکہ لوگوں کا ذہن بن جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ