سوال (3437)

دین اسلام کی افادیت کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب

دار السلام کی ایک چھوٹی سے کتاب ہے، “ہمارا انتخاب اسلام ہی کیوں”، اس میں نو مسلم کے حال و احوال اور ان کی ترجیحات کے بارے میں کتاب ہے، اس طرح ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کی تقاریر و بیانات، مناظرے اور کتابوں کو دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے، تقابل ادیان کے حوالے سے کتابیں پڑھی جا سکتی ہیں، “الفرق بین الفرق” کا بھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے، مذاہب کے مابین جو مباحث ہیں، اس کے “مکالمے” نامی ایک کتاب ہے، اس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، “علوم اسلامیہ اور مستشرقین”، “اسلام کے یورپ پر احسانات” اور “دنیا اسلام میں سائنس اور طب کا عروج” یہ بھی کتابیں دیکھ لیں۔ اس موضوع پر اگر آپ گوگل پر سرچ کریں گے تو بہت کچھ مل جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ