سوال (1819)
کیا وجہ ہے کہ آج کے دور میں دین سب کی پہنچ میں ہے اور دین سمٹ کر موبائل میں آگیا ہے اور حدیث کی کتابیں ایک ہی ایپس میں موجود ہے ، اس کے باوجود لوگ تحقیق نہیں کرتے ہیں کہ ہمارا عمل سنت کے مطابق ہے یا نہیں ہے اور دوسرا سوال کہ صحیح حدیث تقلید کرنے والے علماء کو پتا ہوتی ہے اس کے باوجود وہ صحیح حدیث پر عمل نہیں کرتے ہیں ، کیا وجہ ہے کہ وہ صحیح حدیث کو قبول نہیں کرتے ہیں ، میں ایک طالب علم لوگوں کے سامنے صحیح منہج کے علماء کی تقاریر گاڑی میں لگاتا ہوں ، اس کے باوجود میرے دوست اس پر عمل نہیں کرتے ہیں ، جس سے میں اپنے دل میں تکلیف محسوس کرتا ہوں ، آپ لوگ میری رہنمائی کریں کہ میں اپنے دوستوں کو کس طرح حق کی دعوت دوں۔
جواب
آج کل علم تو عام ہے مگر فہم نہیں ہے ، لوگ کسی استاذ کی رہنمائی کے بغیر براہ راست کتابوں سے از خود علم لے رہے ہیں اور سمجھتے نہیں ہیں ۔ حالانکہ کسی ماہر اور قابل استاذ کی خدمت میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد ہی دین کی سمجھ آتی ہے ، ورنہ مولانا مودودی اور مرزا جہلمی جیسے لوگ ہی پیدا ہوں گے۔ “ضلوا و اضلوا” ۔
دور حاضر کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ خطباء اور واعظین لوگوں کو اسلام میں تو نہیں لا سکتے لیکن اپنی خطابت چمکانے کی کوشش میں مسلمانوں کو کافر قرار دینے اور کفر کے فتوے لگانے میں بڑے تیز ہیں ، کفر اور بدعت سے پہلے ان کا کوئی سٹاپ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ