سوال        6809

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حرام کمائی اور گناہوں سے نفرت کیوں نہیں کیا وجہ ہے آج کے دور میں یہ بہت کم نظر آتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دینی علوم کی کمی ہے، تقویٰ اور زہد کی کمی ہے، اور مسلمانوں کی عملی زندگی دن بدن تباہ ہوتی جا رہی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ دنیا اور مادہ پرستی کا غلبہ ہو چکا ہے۔
شیطان اور ابلیس تو قسم کھا کر آیا ہے کہ وہ گمراہ کرے گا، سیدھے راستے پر بیٹھ کر بھٹکائے گا، فقر و فاقہ سے ڈرائے گا اور فحاشی کو عام کرے گا۔ لہذا اللہ ہمیں محفوظ رکھے۔ آج سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صحیح تبلیغ کو عام کیا جائے اور اپنے انجام، اپنی آخرت کو یاد رکھا جائے۔ یہی وہ راستہ ہے جو اصلاحِ حال کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ