سوال (4275)

کیا عورت ڈلیوری کے بعد بچے کی پیدائش کے وقفہ لمبا کرنے کے لیے میڈیسن کھا سکتی ہے؟ جبکہ عورت کا بڑا اپریٹ بہی ہوا ہو؟

جواب

اگر صرف یہی وجہ ہے تو پھر جائز ہے، وقفہ لیا جا سکتا ہے، بس یہ ذہن نہ ہو کہ کہاں سے کھائے گا، کیسے پلے گا، مسلمان کو اس حوالے سے بے فکر ہونا چاہیے، باقی اپنی تکلیف کی وجہ سے بیوی وقفہ لے سکتی ہے، لیکن یہ میان بیوی کے آپس میں مشاورت کے ساتھ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ