سوال (1944)

میرے قریب دو مساجد ہیں ، ایک دیوبند مکتبہ فکر کی مسجد ہے، تھوڑے ہی فاصلے میں اہل الحدیث کی بھی مسجد ہے، لیکن میں خطبہ جمعہ اور نمازیں دیوبند مکتبہ فکر کی مسجد میں پڑھتا ہوں، کیا اس کی اجازت ہے؟

جواب

اہل الحدیث مسجد قریب ہونے کی صورت میں قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، اس کو روٹین نہ بنائیں کہ تمام نمازیں اور خطبہ جمعہ دیوبند مکتبہ فکر کی مسجد میں پڑھیں۔
اس کی کئی وجوہات ہیں ۔
(1) : ان کے عقائد و نظریات اور سلفی عقائد و نظریات میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
(2) : ان کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر نہیں ہوتی ہے۔
(3) : ان کی نماز میں اعتدال نہیں ہے کہ قیام، رکوع و سجود اور دعائیں بندہ صحیح طریقے سے پڑھ سکے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ