سوال (5055)

دیواروں پر اللہ کا نام لکھنا جائز ہے؟

جواب

لکھنے سے برکت نہیں ہوتی نہ ہی لٹکانے سے فقط تعلیم کی غرض سے لکھ سکتے ہیں، لکھوا سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: فقط تعلیم کی غرض سے لکھ سکتے ہیں لکھوا سکتے ہیں؟ اس کا مطلب کیا ہے؟
جواب: لوگ ڈیکوریشن کے طور پہ لکھواتے ہیں، یہ صحیح نہیں ہے، لٹکاتے ہیں، یہ بھی صحیح نہیں ہے، تعویذ کی صورت بن جاتی ہے، ایک ہی صورت باقی رہتی ہے، اگر آپ اللہ تعالیٰ کی یاد کسی کو دلوانا چاہتے ہیں، ماشاءاللہ چاہتے ہیں تو وہ چیز لکھوا دیں، لفظ جلالہ لکھوا دیں، یہ گنجائش والی بات ہے، اولی تو یہ ہے کہ ایسی کوئی چیز نہیں لکھوائی جائے، لیکن گنجائش صرف تعلیم کے لیے ہے باقی ڈیکوریشن اور برکت کے لیے نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ