سوال (4590)
دیواروں پر پوسٹر لگانا
سبحان اللہ الحمدللہ
اس جیسے اذکار تاکہ ہر گزرنے والا پڑھے اور اسے ثواب ہو، کیا یہ طریقہ کار درست ہے؟
جواب
یہ تذکیر کی ہی ایک صورت ہے، جس طرح ہم کسی کو بول کر توجہ دلاتے ہیں کہ اذکار کریں، اسی طرح کسی جگہ لکھ کر لگا دینا بھی یادہانی کا ایک ذریعہ ہے، یہ جائز اور مستحسن امر ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
اس کی مزید جدید صورت یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ، میڈیا وغیرہ پر مختلف جگہوں پر اذکار لکھ دیے جائیں، تاکہ دیکھنے والے کے لیے تذکیر کا ذریعہ بنیں۔
یہ سب نیک اور مستحسن اعمال;
و ذکر فإن الذکری تنفع المؤمنین
کے تحت شمار ہوں گے۔ ان شاء اللہ
فضیلۃ الباحث حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
جی یہ خیر پر مبنی مقصد ہے بس یہ خیال رکھیں کہ ان پوسٹرز کی بے حرمتی کسی صورت نہ ہونے پائے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ