سوال (2726)

صحابیات خوشی کے موقع پر دف استعمال کرتی تھیں اور اشعار پڑھا کرتی تھیں؟ لوگ اس کو دلیل بنا کر اب خوشی کے موقع پر ڈھولکی اور گانے کو جائز کہہ رہے ہیں؟

جواب

دف کا معنی ڈھولکی، بانسری وغیرہ کرنا باطل ہے، باقی کٹا ہوا دبا یا تاسلا اس کی نمائندگی کر سکتا ہے، اس کو ڈھول پر قیاس کرنا غلط ہے، یہ غامدی کے جو پیروکار ہوتے ہیں، وہ کرتے ہیں، گانے والی جو بچیاں گا رہی تھیں، وہ اشعار ہی تھے، اس کی وضاحت حدیث میں موجود ہے۔ اگر وہ اشعار ابھی بھی بچیاں پڑھیں تو وہ شرک، غلو اور فحش باتوں سے پاک ہوں۔ موسیقی سے پاک ہوں۔ باقی تفصیل کے لیے موسیقی کے حوالے سے شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب موجود ہے، اس کو دیکھ لیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ