سوال (1065)

کیا ڈیجیٹل امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ ایک جائے نماز بنایا گیا ہے، جو امام کی طرح ساری نماز پڑھاتا ہے!

جواب

سیکھنے سکھانے کے لیے اس طرح کے ٹولز استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن عبادت کی ادائیگی کے طور پر ان چیزوں کا استعمال جائز نہیں!
اور میرے خیال میں یہ ڈیجیٹل جائے نماز کسی مسلمان نے ہی بنایا ہو گا، اور اس کا مقصد سیکھنا سکھانا ہی ہو گا، نہ کہ امام کے متبادل کے طور پر اسے استعمال کیا جائے، کیونکہ یہ جائز نہیں، اور اس میں شاید کسی قسم کا کوئی اختلاف بھی نہیں ہے!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ