سوال (668)

فیسبوک اور دیگر پلاٹ فارمز پر sponsored اور Boost کا آپشن ہوتا ہے، اُس میں فیسبوک یا دیگر پلاٹ فارمز پیسے لیتے ہیں اور آپ کی پوسٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ جاتی ہے، ظاہر ہے وہ اِس کے لیے SEO کا ہی استعمال کرتے ہوں گے یا کسی اور چیز کا۔
تو کیا اِس طرح پیسے دے کر اپنی پوسٹ (کاروباری پوسٹ یا دینی پوسٹ) زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا جائز ہے؟
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے مختلف پلیٹ فارمز نے ’بوسٹ’ اور ’پروموشن’ وغیرہ کا آپشن دیا ہوتا ہے، جس سے آپ اپنی آئی ڈی، پیج، چینل، یا خاص کوئی پوسٹ، ویڈيو وغیرہ کو زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ اس میں ایگزکٹ کون سا میتھڈ استعمال ہوتا ہے اور اس میں ان لوگوں کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

البتہ اتنی بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس کی صورت عام تشہیری مہم کی ہے، جس طرح ہم لوگوں کے ذریعے اشتہارات وغیرہ لگواتے ہیں یا بعض دفعہ گاڑیوں یا ہیلی کاپٹرز وغیرہ کے ذریعے ہینڈ بلز وغیرہ نیچے پھینکے جاتے ہیں، یہ بھی اسی کی ایک صورت ہے۔ بلکہ ڈیجیٹل تشہیر اس معنی میں زیادہ منظم و مرتب ہوتی ہے کہ اس میں کوئی بھی اشتہار انہیں لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے، جس عمر، جنس، علاقے یا فیلڈ اور دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں!
اس میں اگر عمومی شرعی آداب و اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، یہ جائز ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ