سوال (1190)
دیہاڑی دار مستری و مزدور ، نیز سڑکیں بنانے والے روزہ نہیں رکھتے، اور ان کا پیشہ ایسا ہے کہ روزے کی قضا بھی نہیں دیتے ، ایسے لوگوں کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
ان پر روزے فرض ہیں اللہ تعالیٰ کو پتا تھا کہ دیہاڑی کرنے والے بھی ہوں گے پھر بھی اللہ نے روزے فرض کیے ہیں اور جن کو رخصت دینی تھی وہ بھی اللہ نے بیان کر دی دیہاڑی والے کو کوئی رخصت نہیں دی لہذا دیہاڑی دار شخص روزے رکھے اور مناسب حد تک کام کرے۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ