سوال (5989)
میرا ایک دوست سعودی عرب میں رہتا ہے وہاں اس کے ساتھ بہت زیادہ ہندو مذہب کے لوگ رہتے ہیں کل انکی مذہبی رسم تھی جسکو دیوالی کہا جاتا ہے تو انہوں نے لوگوں میں مٹھائی اور کھانے تقسیم کیے اب چونکہ وہ غیر اللہ کے نام کے ہیں تو انکو کھانا کیسا ہے، کیا اس کو ضائع کر دیا جائے انکا حکم کیا ہے؟ مدلل جواب چاہیے۔
جواب
سعودیہ میں ہندو رہتے ہیں یا نہیں، یہ ایک الگ مسئلہ ہے، اگر پتا ہے کہ غیر مسلم ہے، تو اس کے تہوار میں خوشی منانا اور تحفہ و تحائف کا لین دین صحیح نہیں ہے، یہ ناجائز ہے، اپنے دین کی مغلوبیت ہے، ایک مسلم کو سو فیصد اجتناب کرنا چاہیے، اگر یہ مذہب سماوی ہوں، پھر بھی یہ منسوخ ہوچکے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




