سوال 6907
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! شیخِ محترم سوال یہ ہے جب دو بندے ساتھ جماعت کروا رہے ہو دو بندوں کی جماعت ہو رہی ہو، جو مقتدی ہوگا وہ امام کے بالکل برابر کھڑا ہوگا؟ اس کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑا ہوگا یا ایک قدم پیچھے کھڑا ہوگا؟ اس کا جواب دے دیں قرآن و حدیث کی روشنی میں۔ جزاکم اللہ خیراً۔
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی ہاں وہ قدم سے قدم ملا کے کھڑا ہوگا، دو بندوں کی صف ہوتی ہے اور صف میں آگے پیچھے ہونا جائز نہیں ہے۔ “الکعب بالکعب”، ٹخنہ سے ٹخنہ ملانے کا ذکر ہے۔ بندے دو ہوں یا دو سے زیادہ ہوں، تو یہی صورت ہوگی۔ جو فرق کرتے ہیں، دلیل ان کے ذمہ ہے۔ ہماری دلیل تو عموم پر ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



