سوال (4889)
دو آدمی جماعت کرا رہے ہوں تو تیسرے شخص کا نماز میں ملنے کا طریقہ کیا ہے؟ امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا؟
جواب
جی نہیں، بلکہ وہ مقتدی کو پیچھے آنے کا کہے گا یا ہاتھ کے ساتھ پیچھے کر لے گا، صحیح مسلم کی حدیث میں آیا ہے کہ دونوں صحابی یکے بعد دیگرے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے بائیں اور دائیں کھڑے ہو گئے تو آپ نے دونوں کو پیچھے کر دیا ہے۔ والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




