سوال (5615)

دو آدمی نماز پڑھ رہے ہیں، حالت تشہد میں ہیں، تیسرا آتا ہے تو وہ انتظار کرے یا ان کے ساتھ شامل ہو؟

جواب

جو شخص جماعت میں بعد میں آئے اور اسے یہ معلوم نہ ہو کہ امام تشہدِ اول میں ہے یا تشہدِ آخر میں، تو وہ اس مقتدی کے برابر بیٹھے جو امام کے دائیں جانب پہلے سے بیٹھا ہوا ہے۔ اگر وہ شخص (یعنی بعد میں آنے والا) سلام پھیر دیتا ہے تو پہلے والا مقتدی اس کے لیے امام بن جائے گا — بشرطیکہ بعد میں آنے والے کو نماز کا مکمل ادراک نہ ہو، تو وہ اپنی الگ نماز پڑھ لے گا۔
اور اگر امام یا مقتدی تشہد کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو چکا ہو، تو ایسی صورت میں یا تو پیچھے ہٹ کر جماعت قائم کی جائے یا امام آگے بڑھ جائے اور نماز مکمل کروائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ