سوال (612)

آپ کی وراثت میں دو بیٹیاں ہوں تو ایک ایک کو 2/3 حصہ ملے گا اور بیٹے ہوں تو بیٹیوں کے حساب سے ڈبل ملے گا۔تو 2/3 کا ڈبل کتنا پرسنٹ ہوگا ؟ اگر وراثت دو کروڑ کی ہوں تو بیٹیوں کو کتنا ملے گا اور بیٹوں کو کتنا ؟ یہ بھی وضاحت کردوں کہ دو بیٹیاں اور تین بھائی ہیں ۔

جواب

جب بیٹیوں کے ساتھ بیٹے بھی ہو تو بیٹیوں کو 2/3 نہیں ملتا بلکہ وہ بیٹوں کے ساتھ مل کر عصبہ بنتی ہیں، 2 کروڑ کے 8 حصے کیے جائیں گے ، “للذکر مثل حظ الانثیین” کے اصول کے تحت ایک بیٹی کو 25 لاکھ ملے گا اور بیٹے کو 50 لاکھ ، کل تقسیم اس طرح ہو گی ۔
بیٹی : 25 لاکھ
بیٹی : 25 لاکھ
بیٹا : 50 لاکھ
بیٹا : 50 لاکھ
بیٹا : 50 لاکھ

فضیلۃ الباحث صائم عتیبی حفظہ اللہ