سوال (4694)

اگر دو افراد یا تین افراد گائے کی قربانی میں شریک ہوں تو تقسیم کا طریقہ کار کیا ہوگا، مثلا دو افراد ہوں تو آیا نصف نصف کریں گے یا ایک آدمی تین حصے اور دوسرا چار حصے لے گا یا کوئی اور طرح تقسیم ہوگی یا اس بارے کسی کتاب میں بحث لکھی ہو تو رہنمائی فرمائیں. شکریہ

جواب:

شریعت نے سہولت دی ہے کہ ایک گائے میں سات افراد شریک ہو سکتے ہیں۔ اب اگر ایک ہی شخص قربانی کرتا ہے اور سارا گوشت خود رکھتا ہے، تو اس پر کوئی فتویٰ نہیں، حالانکہ اس پر بات ہونی چاہیے کہ اصول کیا ہے؟ سارا گوشت کیوں رکھتا ہے؟
اسی طرح اگر دو افراد شریک ہوں، تو بھی انہیں اختیار ہے۔ تین ہوں تب بھی آزاد ہیں، چار ہوں تب بھی۔ گوشت کی تقسیم کے بارے میں شرعی طور پر کوئی سخت قید نہیں لگائی گئی، یہ معاملہ آپ کی تسلی کا ہے۔ اگر آپ مطمئن نہیں، تو وزن کر کے تقسیم کر لیں۔ تین یا چار حصے کر لیں، یہ آپ کی سہولت پر منحصر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ