سوال (4823)

دو بہن بھائی ہوں تو وراثت کیسے تقسیم ہوگی، آدھا آدھا تقسیم کریں گے، یا بہن کو ایک حصہ اور بھائی کو دو حصے دیں گے؟

جواب

وراثت کے حوالہ سے جو سوال ہے اس کا جواب سادہ اور آسان ہے کہ “للذکر مثل حظ الانثیین” کے تحت بھائی کو بہن سے دوگنا حصہ ملے گا۔ ایک بھائی اور ایک بہن ہیں تو انہیں ملنے والے مال کے تین حصے کر لیے جائیں اور اس میں سے دو حصے بھائی کو ملیں گے ایک حصہ بہن کو ملے گا۔

فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ