سوال (4746)

دو ماہ کا بچہ رات کو غلطی سے والدہ کے نیچے آکر فوت ہو جائے تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

جواب

عورت اگر دیت دے گی تو اس کا شوہر بچے کی دیت کا مطالبہ کر سکتا ہے، قتل خطا میں دیت ہوتی ہے، اگرچہ ان چیزوں پر ہمارے معاشرے میں عمل نہیں ہوتا، اس لیے کہ اولاد تو دونوں کی ہے، قتل خطا کا کفارہ یہ ہے کہ گردن کو آزاد کروانا ہے، (چونکہ غلام اب موجود نہیں) تودو ماہ کہ مسلسل روزے رکھےجائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

 یہ عمل عمدا و ارادۃ سرزد نہیں ہوا ہے، اس لئے اس ماں پر قاتلہ کا اطلاق نہیں ہوگا، باقی حقیقت تو وہ عورت ہی جانتی ہے۔ والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ