سوال (3509)
دو ماہ کا بچہ ہے، اپنے والدین کے ساتھ عمرے کے لیے جا رہے ہیں، کیا اس کے لیے احرام ضروری ہے؟
جواب
بچے کو عمرہ کروایا جا سکتا ہے، اہل علم نے یہ ذکر کیا ہے کہ اس کو احرام پہنایا جائے گا، یعنی اس کو دو چادریں پہنائی جائیں گی، بھلے وہ پیمپر کے ساتھ ہو، بس ایک فارمیٹلی پوری کی جائے، جو مطلوب ہے کہ بچہ احرام میں ہے، بس اس کو سلے ہوئے لباس سے ہٹادیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اس بچے کو پیمپر وغیرہ بھی لگاتے ہیں یہ کوئی ایشو نہیں ہے؟
جواب: مجبوری میں بڑا انسان بھی اس طرح کی چیز استعمال کر سکتا ہے، اس میں کوئی ایشو نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ